178

لاہور: تبدیلی سرکار اپنے کسی وعدے پر قائم نہیں رہ سکی. رمضان المبارک کے پہلے جمعہ میں ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ.

لاہور (خصوصی رپورٹ) تبدیلی سرکار اپنے کسی وعدے پرقائم نہیں رہ سکی۔ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ میں ہی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ۔ تفصیلات کے مطابق جب سے عمران خان کی تبدیلی سرکار پاکستان کے مسند اقتدار پر براجمان ہوئی ہے قوم سے روزانہ نئے سے نیا وعدہ کیا جاتا ہے. لیسکو نے رمضان المبارک میں بجلی مسلسل فراہمی کا وعدہ کیا تھا مگر رمضان المبارک شروع ہوتے ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈ نگ شروع کر کے اپنے ہی وعدہ کا یوٹرن لے لیا ہے رمضان المبارک کے جمعہ کے وقت بھی لاہور کینٹ بیدیاں روڈ اور گردو نواح میں متعدد علاقوں سے بجلی غائب ہو چکی ہے. مساجد میں جمعہ کی تیاری ہو رہی ہے بجلی بند ہونے سے پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازی حضرات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. عوام نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف فوری سخت کارروائی کریں اور رمضان المبارک میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تبدیلی سرکار اس پاک مقدس مہینے میں تو ملک و قوم پر رحم کھاتے ہوئے جھوٹ اور یوٹرن کو چھوڑ دے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں