192

پاکپتن: کوڑے کو اٹھانے کی بجائے وہیں جلایا جانے لگا. کرپشن کا ایک انوکھا انداز.

پاکپتن: کمیر چونگی چوک، دستگیر سکول کے ساتھ کوڑے کے ڈھیر کو اٹھانے کی بجائے عین چھٹی کے وقت آگ لگادی گئی۔ بچوں کو سانس لینے میں شدید دشواری پیش آئی۔ بچوں کو سکول سے لینے والے والدین اور دیگر راہگیروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی، گردوغبار اور دھوئیں سے پھیلنے والی پالوشن کے حل کی دعوے دار حکومت کے گرین اینڈ کلین پروگرام کے منہ پر طمانچہ کے مترادف ہے. یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوڑے کو موقع پرجلانے کے بعد اس کے حجم میں کمی واقع ہوجاتی ہے جس سے کوڑے کو ٹھکانے لگانے والی ٹریکٹر ٹرالی کا ایک چکر بچ جاتا ہے اس بچ جانے والے چکر کا ایندھن عملہ اور اعلیٰ حکام کے درمیان ایک خاص نسبت سے تقسیم کرلیا جاتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں