209

بوریوالا: گندم کی باقیات کو جلانے کے لیے لگائی گئی آگ میں 26 جانوربھی زندہ جل گئے.

بورےوالا(خصوصی رپورٹ) تھانہ ماچھیوال کی حدود میں گندم کی کٹائی کے بعد باقیات کو جلانے کے لیے لگائی گئی آگ نے قریبی چھپڑ کوبھی اپنی لپیٹ میں لے لیا. جس کے نتیجے میں 26 جانور زندہ جل گئے جب کہ 4 جانور شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق احمد دین قوم کمبوہ سکنہ 527 ای بی نے اپنے کھیت میں گندم کی کٹائی کے بعد کھیت کو آگ لگا دی۔ آگ کی شدت بہت زیادہ اور ہوا تیز ہونے کی وجہ سے آگ بہت تیزی سے پھیلی جس نے قریبی احاطہ میں محمد رمضان اور شوکت علی کے چھپر میں پڑی ہوئی لکڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس سے 26 کے قریب جانور زندہ جل گئے اور 4 جانور شدید زخمی ہو گئے۔ جانوروں میں بھنسیں اور گائے شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں