192

کراچی: بینکوں میں 44 ہزار 415 روپے رکھنے والے صارفین سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگی. اسٹیٹ بنک اعلامیہ.

کراچی(محمد یوسف سے) اسٹیٹ بینک نے زکوة کے نصاب کا اعلان کردیا جس کے بعد یکم رمضان کوبینکوں سے زکوة کی کٹوتی ہوگی۔ اسٹیٹ بنک کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے وزارت مذہبی امورسے مشاورت کرکے زکوة کے نصاب کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان کو بینکوں سے زکوة کی کٹوتی ہوگی، زکوة کا نصاب ساڑھے 52 تولے چاندی کی قیمت کے بنیاد پرکیا گیا، بینکوں میں 44 ہزار415 روپے رکھنے والے صارفین سے زکوة کی کٹوتی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں