193

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) میں تنظیم سازی، شاہد خاقان سینئر نائب صدر اور مریم نواز نائب صدر مقرر.

اسلام آباد (محمد طارق شاد سے) مسلم لیگ (ن) میں تنظیم نو کرتے ہوئے شاہد خاقان کو سینئر نائب صدر، مریم نواز کو نائب صدر اور احسن اقبال کو جنرل سیکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پارٹی کی تنظیم نو سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے، تنظیم نو کا اعلامیہ لندن سے پارٹی کے صدر شہباز شریف نے جاری کیا ہے جس کے مطابق نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر ہوں گی۔ اعلامیے کے مطابق شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اور احسن اقبال مرکزی جنرل سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں، نائب صدور میں عابد شیرعلی، ایاز صادق، برجیس طاہر اور درشن لعل شامل ہیں جب کہ مریم اورنگزیب پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات اور ترجمان ہوں گی۔ مرکزی رہنماؤں کی ایک خصوصی کمیٹی بنائی جائے گی جس میں خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، مشاہد اللہ خان، اقبال ظفر جھگڑا اور دیگر رہنما شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں