196

اسلام آباد: نومبر2019 کو آرمی چیف ریٹائرہورہے ہیں لیکن جنرل باجوہ توسیع چاہتے ہیں.

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت رواں سال نومبرمیں ختم ہو جائیگی۔ اس حوالہ سے معروف صحافتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ اس طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مدت ملازمت میں توسیع چاہتے ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان مان نہیں رہےاور فوج کے کچھ لوگ اپوزیشن کو کہہ رہے ہیں کہآپ احتجاج کریں اور حکومت پر دباؤ ڈالیں۔ اس حوالے سے تو ذرائع کسی خبر کی تصدیق نہیں کر رہے تاہم یہ کہ آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع چاہتے ہیں۔ مگراس حوالے سے دو طرح کے تاثر پائے جاتے ہیں ایک تو یہ کہ اگر آرمی چیف مدت ملازمت میں توسیع چاہیں گے تو عمران خان ایک منٹ نہیں لگائیں گے۔ تاہم دوسرا تاثر اس سے بالکل مختلف ہے۔ لیکن ہوتا کیا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں