182

ساہیوال: چھٹیوں کے دوران کسی بھی پرائیویٹ سکول کویکمشت تین ماہ کی فیسیں جمع نہ کرائیں. محمد سجاد اسلم. سی ای اوایجوکیشن.

ساہیوال(بیورورپورٹ) چیف ایگزیکٹوآفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمدسجاداسلم نے کہاہے کہ عوام سکولوں کی چھٹیوں کے دوران کسی بھی پرائیویٹ سکول کویکمشت تین ماہ کی فیسیں جمع نہ کرائیں بلکہ اگرکوئی سکول فیس طلب کرے تومطلع کریں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام پرائیویٹ سکول ٹیچرکی کم سے کم 12ہزارروپے تنخواہ کے احکامات پرعملدرآمدیقینی بنائیں بصورت دیگرسخت کارروائی عمل میں لائیں گے اورکسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے گی انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کی کارکردگی بہتربنانے کے لیے حکومتی احکامات پرعملدرآمدیقینی بنایاجارہاہے‘ سکولوں کی چھٹیوں کے دوران عوام پرائیویٹ سکولوں کویکمشت فیسیں جمع نہ کرائیں اوراگرکوئی سکول ڈیمانڈکرے توہمیں اطلاع دیں فوری کارروائی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں