199

نوشہروفیروز: ملک برادری کے لوگوں کی فلاح و بہود کےلئے جدو جہد جاری رکھیں گے. ملک محمد رضوان الحق.

نوشہروفیروز ( ملک مشتاق احمد سے) محرابپور: ملک فلاحی جماعت کے بانی ملک محمد رضوان الحق نے کہا ہے کہ ملک برادری کے لوگوں کی فلاح و بہود کےلئے جدو جہد جاری رکھیں گے. ہمار ا مقصد برادری کے لوگوں کو ایک جگہ متحد کرنا ہے تاکہ وہ اپنے بنیادی حقوق حاصل کرسکے پاکستان بھر میں ملک برادری کے افراد بڑی تعداد میں موجود ہیں ہم انہیں ایک جگہ پر متحد کرنا چاہتے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک فلاحی جماعت کے 65 یونٹوں کے عہدےدران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. برادری کے لوگوں کو درپیش دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ ملک فلاحی جماعت کا مقصد برادری کے لوگوں کی فلاح و بہود ، بچوں کی تعلیم و تربیت ، لڑکیوں کی کڑھائی سلائی دیگر ہنر سےسکھانے کے ساتھ بے روز گار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کےلئے کام کررہے ہیں ہم چاہتے ہیں ہماری برادری کے نوجوان بہتر تعلیم حاصل کرکے ملک کی ترقی کےلئے کام کریں اور اپنی برادری کا نام روشن کریں. انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری و دیہی علاقوں میں ملک برادری کے لوگوں کا ایک جگہ متحد کرنے کےلئے ملک فلاحی جماعت کے یونٹ کھول دیئے ہیں اور تمام عہدےداران بہتر انداز میں کام کررہے ہیں. انہوں نے عہدےداران سے کہا کہ برادری کے لوگوں کی فلاحی و بہود کےلئے بے لوث ہو کر کام کریں اور گھر گھر جا کر برادری کے لوگوں کے لیے اپنا پیغام دیں. ہم صرف برادری کی فلاح و بہود کےلئے کام کرنا چاہتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں