183

پاکپتن: پولیس سٹی کا محلہ نصیر آباد کی رہائشی خاتون کی عدم موجودگی میں گھر پر دھاوا، اہل علاقہ سراپا احتجاج.

پاکپتن(مقبول حسین سے) پولیس سٹی کا محلہ نصیر آباد کی رہائشی خاتون ثانیہ کی عدم موجودگی میں گھر پر دھاوا مکان کے تالے توڑ کر گھر کا سامان توڑ پھوڑ کر کے نقدی زیور اور موٹر سائیکل ساتھ لے گئے اہل محلہ کا پولیس کے خلاف احتجاج ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محلہ نصیر آباد کی رہائشی ثانیہ بی بی سونیا وغیرہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے رشتہ دار کے گھر مدینہ ٹاؤن افطار پارٹی پر گئی ہوئی تھی کہ اسکی عدم موجودگی میں پولیس سٹی کے اہلکاروں نے اسکے مکان کے تالے توڑ کر گھریلو سامان توڑ پھوڑ دیا اور گھر سے نقدی زیور اور موٹر سائیکل بھی ساتھ لے گئے جس پر ثانیہ اور اسکے اہل محلہ نے پولیس سٹی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں