191

ساہیوال: تحریک انصاف کی حکومت عوام کو در پیش معاشی مشکلات سے آگاہ ہے. سید صمصام علی شاہ بخاری. وزیر اطلاعات پنجاب.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو در پیش معاشی مشکلات سے آگاہ ہے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے او ران کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،ساہیوال ڈویژن میں لاہور ہائی کورٹ کے بینچ کا قیام یہاں کے 80لاکھ عوام کا مطالبہ ہے جس کے لئے وفاقی حکومت کی سطح پر معاملے کو اٹھایا جائے گا -تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے پر یقین ہے لیکن ساہیوال ڈویژن نہ کبھی جنوبی پنجاب کا حصہ تھا اور نہ ہی بنے گا اس سلسلے میں افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں -انہوں نے یہ بات ساہیوال کے دورے کے دوران ساہیوال ریسٹ ہاؤس میں مرکزی انجمن تاجران، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ارکان اور تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں کے وفود سے الگ الگ ملاقات میں کہی- تحریک انصاف کے ضلعی صدر رانا آفتاب احمد خان،سیکرٹری انفارمیشن نوید اسلم،شیخ شاہد حمید،شیخ محمد چوہان، انوارالحق رامے، میجر (ر) غلام سرور،ملک محمد یار ڈھکو، شکیل خان نیازی، میاں احمد قیوم، سید ثاقب کرمانی تحصیل صدر اور دوسرے مقامی رہنما بھی موجود تھے- انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کے حق میں ہیں اس لئے جنوبی پنجاب کا صوبہ بنانا حکومت کے ایجنڈے کا حصہ ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا -انہوں نے انجمن تاجران کے مطالبے پر یقین دہائی کرائی کہ عید الفطر تک انتظامیہ کو بازاروں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی سے اجتناب کا کہا جائے گا تا کہ عوام کو خریداری میں در پیش مشکلات دور ہو سکیں تاہم عید کے بعد تاجر نمائندے انتظامیہ کے ساتھ ملکر تجاوزات کے مستقل مسئلے کا حل تلاش کریں -انہوں نے یقین دلایا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں