192

پاکپتن: ماہ صیام میں اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے. عارف انور بلوچ، کمشنرساہیوال.

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے ذخیرہ اندوزوں گرانفروشوں ملاوٹ مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے کیا کمشنر ساہیوال ڈوثیرن عارف انور بلوچ نے رمضا ن بازاروں میں لگائے گئے اشیائے ضروریہ کے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا انہوں نے رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کے معیار مقدار اور و وزن کو بھی چیک کیا لوگوں سے رمضان بازاروں میں فراہم کردہ سہولیات کے متعلق بھی دریافت کیا انہو ں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سبزی و پھلوں کی قیمتوں کو عوامی دسترس میں رکھنے کیلئے مارکیٹ کمیٹی اپنا موثرکردار ادا کرے جبکہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف ضلعی انتظامیہ سمیت سپیشل مجسٹریٹس اپنی کارروائیوں کو تیز کریں تا کہ عوام کو اس مقدس مہینے میں ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی برپا کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ موثر کردار اد اکر رہی ہے اور اس سلسلہ میں مختلف دوکانات پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں اور ذخیرہ اندوزوں،ملاوٹ شدہ اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں کو جرمانہ بھی کیے جا رہے، ذخیرہ اندوزوں، ملاوٹ شدہ اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والے اور گران فروشی کے مرتکب افرادکے خلاف ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں