197

ساہیوال: غیر قانونی پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کے اڈوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی. رانا محسن غلام صابر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ؑؑ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانامحسن غلام صابر نے کہاہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں تمام سرکاری و نجی بی، سی اور ڈی کلاس جنر ل بس اسٹینڈز پر مسافروں کی سہولت کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی واش رومز، پینے کا صاف پانی، بیٹھنے کے لئے سایہ دار جگہ سمیت دیگر ضروریات فوری طور پر مکمل کرائی جائیں گی۔ اپنے دفترمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پبلک و گڈز ٹرانسپورٹ کے اڈوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی لہٰذاٹرانسپورٹرز فوری طور پر غیر قانونی اڈے بند کردیں جبکہ گڈز ایجنسیز کے لئے بھی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جس پر وہ عملدرآمد کریں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں موجود باڈی بلڈنگ ورکشاپس کے خلاف کریک ڈاؤ ن کیا جائے گا اور ناقص ایل پی جی سیلنڈرز تیاراور انہیں پبلک ٹرانسپورٹ میں نصب کرنے والے مکینکس سمیت ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز ماہ صیام میں مسافروں کی سہولت کے لئے سحر و افطار مفت فراہم کریں جبکہ اپنے ٹرانسپورٹ اڈوں پر شجر کاری خصوصی طور پر کریں۔اس موقع پر اسسٹنٹ محمداحمد،سینئرکلرک بشیر احمد ناصرسمیت دیگربھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں