191

ساہیوال: عوام کے مسائل کا حل ہر سرکاری محکمے کی اولین ترجیح ہونی چاہیے. عارف انور بلوچ، کمشنر.

ساہیوال (خصوصی روپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کا حل ہر سرکاری محکمے کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی- وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر درج ہونے والے شکایات کا فوری جواب متعلقہ محکمے کے ضلعی اور ڈویژنل افسران کی ذمہ داری ہے جس میں کوتاہی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا- وہ یہاں اپنے دفتر میں پورٹل پر عوامی شکایات کے حل کی ریویو میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیو علی باجوہ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان، اے ڈی سی جی ساہیوال فاروق اکمل، اے ڈی سی فنانس پاکپتن ارشد وٹو، ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد فاروق جاوید اور ایس این اے ذیشان الحق کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی- انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ روزانہ کی بنیاد پر پورٹل کو چیک کیا جائے تا کہ درج ہونے والی شکایات کے حل کے لئے فوری اقدامات شروع کئے جاسکیں- انہوں نے 10روز سے زائد گزرنے کے باوجود شکایات چیک نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کی سرزنش کی اور ان سے وضاحت طلب کر لی ہے- انہوں نے دوسرے محکموں کو بھی ہدایت کی کہ عوامی شکایات کو تمام کاموں پر ترجیح دی جائے تا کہ عوام کے مسائل حل ہوں اور انہیں ریلیف مل سکے- اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو علی باجوہ نے بتایا کہ محکمہ تعلیم ساہیوال سے متعلق 306 شکایات درج کرائی گئیں جن میں سے 210 حل کر دی گئیں اسی طر ح محکمہ تعلیم پاکپتن کے خلاف درج ہونے والی 143 شکایات میں سے 132 حل کر دی گئی ہیں- اجلاس میں کمشنر عارف انور بلوچ نے سی او بلدیہ کمیر کی طرف سے شکایت پر ایکشن نہ لینے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور دفتری اوقات ختم ہونے تک شکایت کے ازالے کا حکم دیا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں