206

ساہیوال: ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی کھلی کچہری، شکایات سن کر موقع پر احکامات جاری کئے.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ڈی پی او کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء کی کھلی کچہری، پولیس سے متعلقہ شکایات سن کر احکامات جاری کئے۔ گزشتہ روز ڈی پی او ساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ضلع کے مختلف تھانہ جات کے علاقوں سے متعدد خواتین اور مرد حضرات نے پولیس سے متعلق معاملات میں شکایات پر مبنی تحریری درخواستیں پیش کیں ڈی پی او نے شکایت کی زبانی بھی تفصیلات لیں اور ان کا بغور جائزہ لینے کے بعد شکایات کے ازالہ کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کر دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں