209

لاہور: ملک بھر میں 2سالہ ڈگری پروگرام ختم نوٹیفکیشن جاری.

لاہور (اسد الیاس سے)” ملک بھر میں 2سالہ ڈگری پروگرام ختم نوٹیفکیشن جاری. وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر کی جامعات سے بی اے اور بی ایس سی ختم کر کے اس کی جگہ 2سالہ ڈگری پروگرام ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس اور ایسوسی ایٹ ڈگری ان سائنس کرنے کی باقاعدہ گائیڈ لائن جاری کردی. ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر اکیڈمک سلمان احمد نے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز سے کہا گیا ہے کہ 2سال کی تعلیم کے بعد دو سال کے ڈگری پروگرام کے بعد 14سال کی تعلیم ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے تحت ہو گی. دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام خصوصی طور پر عصر حاضر کے تقاضوں اور مارکیٹ کی ضرورت کے تحت بنایا گیا ہے. واضح رہے کہ 31دسمبر 2018 کے بعد کئے جانے والے بی اے اور بی ایس سی انرولمنٹ اور رجسٹریشن کو ہائر ایجوکیشن کمیشن تسلیم نہیں کرے گا جب کہ 2020 میں ایم اے اور ایم ایس سی پروگرام بھی ختم کر دیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں