225

پاکپتن: ڈی پی او عبادت نثار کا پولیس کے زیر قبضہ ڈسٹرکٹ ٹی بی ہسپتال کی عمارت اولڈ پولیس لائنز کا وزٹ.

پاکپتن (مقبول حسین/ ترجمان پاکپتن پولیس) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن عبادت نثار صاحب کااولڈ پولیس لائنز کا وزٹ، ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار نے گزشتہ شب اولڈ پولیس لائنز کا وزٹ کیا اور ڈی ایس پی ٹریفک، ایلیٹ پولیس فورس اور پنجاب ہائی وے پٹرول کے دفاتر کا معائنہ کیا. اس موقعہ پر ڈی ایس پی ٹریفک نے ٹریفک امور پر ڈی پی او صاحب کو بریفنگ دی. اس کے علاوہ ڈی پی او صاحب ایلیٹ پولیس فورس کے جوانوں سے ملے اور ان کے مسائل سنے اور فوری حل کا حکم دیا۔ ڈی پی او صاحب نے مذید کہا کہ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کاہر قیمت پر خیال رکھا جائے گا۔ کوئی بھی پولیس ملازم اپنے مسئلے کے حل کے لئے ڈی پی او صاحب کے آفس میں پیش ہو سکتا ہے. واضع رہے کہ اولڈ پولیس لائن اصل میں ٹی بی ہسپتال کی عمارت ہے جسے پاکپتن ضلع بننے پر عمارات کی کمی کے سبب عارضی طور پرپولیس لائن میں تبدیل کردیا گیا تھا. جب کہ ٹی بی کلینک کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شفٹ کردیا گیا تھا کہ نئی پولیس لائن مکمل ہونے کے بعد یہ جگہ واپس کردی جائے گی اب جب کہ پولیس لائن مکمل ہوگئی تو بجائے ٹی بی ہسپتال دوبارہ بحال کرنے کے یہاں ہائی وے پٹرول اور ٹریفک پولیس کے دفاتر قائم کردیئے گئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں