206

ساہیوال: امسال ساہیوال بورڈ کے تحت جماعت بارہویں کے44ہزار387طالب علم حصہ لیں گے. حافظ فدا حسین چیئر مین بورڈ.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) تعلیمی بورڈ ساہیوال کے کنٹرولرامتحانات ڈاکٹرحافظ فداحسین نے کہاہے کہ 6مئی سے شروع ہونیوالے انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ 2019ء کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔چیئرمین بورڈ راناعبدالشکورکی سربراہی میں امتحانات کی شفافیت،بوٹی مافیاکاخاتمہ،امتحانی مراکز میں ناجائز ذرائع اوربدعنوانی کوختم کرنے کیلئے ایماندارعملہ تعینات کیاگیاہے۔انہوں نے یہ بات اپنے دفترمیں ریسرچ اینڈ کوآرڈی نیشن آفیسر محمد منیر خاں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ انٹرمیڈیٹ کے پہلے مرحلے میں جماعت بارہویں کے44ہزار387طالب علم حصہ لیں گے ان طالب علموں کیلئے ساہیوال،اوکاڑہ اورپاکپتن کے اضلاع میں کل136امتحانی مراکزقائم کئے گئے ہیں جبکہ33سنٹرز کوحساس قرار دیا گیا ہے۔ تینوں اضلاع میں سی ای اوزایجوکیشن کے زیراہتمام کنٹرول روم بھی قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ مرکزی سطح پر کنٹرول روم چیئرمین بورڈ، ڈی سی، ہائرایجوکیشن اورہوم ڈیپارٹمنٹ کے دفاترمیں قائم کیے گئے ہیں جہاں کسی بھی ہنگامی وایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے عملہ ہمہ وقت موجود رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے امتحانی عملے کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تربیت فراہم کرکے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔بوٹی مافیاکوختم کرنے،اندرونی وبیرونی ماحول کو پرامن وپرسکون بنانے کیلئے امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ144کانفاذ ہوچکاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ امتحانات کے شفاف انعقادکیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوزاورسی ای اوز امتحانی مراکز کی اچانک انسپکشن کریں گے جبکہ غیرمتعلقہ افرادکاامتحانی سنٹرمیں داخلہ ممنوع قراردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ امتحانات کے پرامن انعقاد کیلئے بورڈ کی طرف سے سکیورٹی گارڈزبھی تعینات کئے گئے جبکہ مقامی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں