290

پاکپتن: ہم امید کرتے ہیں کہ فارغ التحصیل طلبہ فرقہ واریت کے خاتمے اور امت مسلمہ کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کریں گے. حکیم لطف اللہ.

پاکپتن (رانا صفدر سے) بانی پاکستان قائد اعظم کی سماجی تنظیم پاکستان سوشل ایسوسی ایشن اور پریس کلب کے زیر اہتمام 7سالہ ختم بخاری شریف کی تقریب کا انعقاد خانقاہ اسدیہ جامعہ صدیقہ میں کیا گیا۔ 7سال کے دورانئے میں طلبہ کو دینی، عصری اور ICT جیسے جدید تعلیمی نظام کے زیور سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر فارغ ہونے والے طلبہ کو پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی طرف سے گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ دئے گئے۔ اس موقع پر حکیم لطف اللّه سیکرٹری جنرل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ فارغ ہونے والے طلبہ فرقہ واریت کے خاتمے، امت مسلمہ کی تعمیرو ترقی، ہم آہنگی اور فروغ تعلیم کا باعث بنیں گے۔ قوموں کی ترقی علم کے بل بوتے پر ہوتی ہے اگر قوم کو ترقی کی راہوں پر لے جانا چاھتے ہیں اور ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ جانا چاھتے ہیں تو علم کو آسان اور جدید کرنا ہو گا۔ خانقاہ اسدیہ جدید تعلیمی نظام کی ہم آہنگ درس گاہ اور فرقہ واریت سے پاک ہے۔ جہاں اقامتی بچوں کے ساتھ دوسرے بچوں کو بھی تمام تر سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔ تقریب میں بچوں کو مفتی محمد زاہد اسدی مہتم خانقاہ اسدیہ و صدر اتحاد بین المسلیمین، پیر امداد حسین چیئرمین پریس کلب، وقار فرید جگنو صدر پریس کلب نے میڈل اور سرٹیفکیٹ دئیے۔ تقریب میں پریس کلب ممبران، طلباء اور فارغ التحصیل طلبا کے عزیز و اقارب اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں