188

پاکپتن: ریسکیو 1122 کسی بھی ناگہانی آفات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے. ڈاکٹر احتشام مظہر.

پاکپتن (مقبول حسین سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر احتشام مظہرنے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کسی بھی ناگہانی آفات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے سیلاب سے متعلقہ سامان مکمل طور پر فنگشنل ہے سیلابی صورتحال کو قابو کرنے کیلئے ٹرینڈ سٹاف موجود ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیو 1122 آفس میں گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122عبدالقیوم نعیمی کنٹرول روم انچارج راجہ فصیح الملک اور دیگر ایڈمن سٹاف موجود تھا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرکو کنٹرول روم انچارج راجہ فصیح الملک نے بتایا کہ ریسکیو1122پاکپتن کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ 13076کالز موصول ہوئیں جن میں سے صرف 1225 ایمرجنسی کالز تھیں جس کے مطابق 1310 افراد متاثر تھے. متاثرین میں سے153 افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی 1131 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 26 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے. ایمرجنسی میں 308 ٹریفک حادثات 703 میڈیکل ایمرجنسی آگ لگنے کے27 واقعات جبکہ 148 دیگر ایمرجنسی تھیں ان تمام ایمرجنسیز میں ریسکیو 1122 نے اپنا سٹینڈرڈ ریسپانس ٹائم 7 منٹ کو برقرار رکھا 406 مریضوں کو بہتر طبی سہولتوں کے حصول کیلئے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک شہر سے دوسرے شہر میں منتقل کیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوبتایا گیاکہ کمیونٹی سیفٹی پروگرام ریسکیو 1122پاکپتن کے تحت یونین کونسلز میں کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹر ریسپانس کے کورسز کروائے گئے جب کہ نجی وسرکاری اداروں میں تین روزہ بیسک لائف سپورٹ اینڈ فائر سیفٹی کے کورس کروائے گئے اس کے علاوہ محکمہ صحت کے زیر انتظام بیسک ہیلتھ یونٹس میں فائر سیفٹی کے حوالے سے ون ڈے سیشنز کا انعقاد کیا گیا. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ہدائت کی کہ سٹاف کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا فٹنس کو یقینی بنایا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں