202

ساہیوال: رمضان بازار عید بازار میں تبدیل ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کا دورہ.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے عید بازار میں عید سٹالز کا معائنہ کیا،عید کی خریداری میں عوام کو مکمل سہولیات فراہم کی جا سکیں،بازار انتظامیہ کو ہدایت،بازار میں چوڑیوں،مہندی،جوتوں،سویوں اور بچوں کے کپڑوں کے خصوصی سٹالز لگائے گئے ہیں -تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے تمام پانچوں رمضان بازاروں کو عید بازاروں میں تبدیل کر دیا ہے اور پہلے سے دستیاب رعایتی اشیاء کے علاوہ عیدا لفطر کے لئے مختص اشیاء کے خصوصی سٹالز بھی لگائے گئے ہیں جہاں یہ اشیاء بازار سے رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں -ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور نئے سٹالز پر دستیاب اشیاء کی موجودگی کو یقینی بنایا -اے ڈی سی جی محمد فاروق اکمل بھی ا ن کے ہمراہ تھے -انہوں نے کہا کہ روز مرہ اشیاء صرف خصوصا سبزیوں او ر پھلوں پر دی جانے والی رعایت آخری روزے تک برقرار رہے گی جبکہ مزید اشیاء خصوصا سویاں،سوجی،مہندی،چوڑیاں وغیر ہ کے خصوصی سٹالز پر بھی خصوصی رعایت کی جا رہی ہے -انہوں نے بازار انتظامیہ کو ہدایت کی کہ خریداری کے لئے آنے والے تمام افراد کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے تا کہ وہ اطمینان قلب سے خریداری کر سکیں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں