190

اسلام آباد: ملائیشیا سے 320 پاکستانی قیدی واپس لانے کی تیاری مکمل.

اسلام آباد (محمد طارق شاد سے) وزیراعظم کی ہدایت پر ملائشیا میں پھنسے تین سو بیس پاکستانی قیدیوں کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز پر واپس لایا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملائشیا میں تین سو بیس پاکستانی قید ی محصور ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے وطن واپس نہیں آ سکے، یہ قیدی ملائیشیا میں اپنی سزا مکمل کرچکے تھے لیکن فروری کے آخری ہفتے سے علاقائی صورتحال کی وجہ سے براہ راست پروازیں بند ہونے پر واپس نہ آ سکے،ان میں زیادہ تر قیدی ویزا یا ریزیڈنس پرمٹ کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے جیلوں میں تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں