183

ساہیوال: Rescue Lost Helpline 1192 کا افتتاح کر دیا گیا- ڈاکٹر خالد عبداللہ.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ایمرجنسی کے دوران لاپتہ ہونے والے افراد کو اُن کی فیملیز سے ملانے کے لیے Rescue Lost Helpline 1192 کا افتتاح کر دیا گیا- کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں پھنسے افراد کی بروقت مد د اور محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لانا والین ترجیحات میں شامل ہے-ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ڈاکٹر خالد عبداللہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا -انہوں نے کہا کہ بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی کاوش سےRescue Lost Helpline 1192کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔جس کا مقصد کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں پھنسے افراد کی بروقت مد د کرنے اور محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لانے جیسی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 1192 ایک ایسی ہیلپ لائن ہے جو کسی بھی حادثہ میں لاپتہ افراد کو اپنی فیملیز سے ملانے میں اہم کردار ادا کرئے گا۔ اس ہیلپ لائن پر کال کر کے کسی بھی حادثے میں لاپتہ افراد کے بارئے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں کیونکہ اس ہیلپ لائن پر تمام ایمرجنسیزکا ڈیٹا موجود ہو گا،جس میں کوئی بھی شخص یا وکٹم لاوارث پایا جائے گا۔اس لاوارث وکٹم کی تصویر اور دیگر انفارمیشن بھی اس میں شامل ہو گی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں