196

ساہیوال: بد انتظامی،صفائی کی ناقص صورتحال،کم انرولمنٹ اور غیر حاضری پر ہیڈ ماسٹر،ہیڈ مسٹریس اور اساتذہ معطل.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) چیف ایگزیکٹو آفیسر (DEA)محمد سجاد اسلم کا شہر کے مختلف سکولوں کا اچانک دورہ،بد انتظامی،صفائی کی ناقص صورتحال،کم انرولمنٹ اور غیر حاضری پر ہیڈ ماسٹر،ہیڈ مسٹریس اور اساتذہ معطل،پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم -تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (DEA)محمد سجاد اسلم نے شہر کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا -انہوں نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 87/6-Rکا دورہ کرتے ہوئے ناقص صفائی کی صورتحال،کم انرولمنٹ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے SST/HMمسماۃ نیلو فر رانا کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا حکم دیا،اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول 87/6-Rمیں انتظامی بد نظمی،ناقص صفائی،کم انرولمنٹ اور ای ایس ٹی (AT)کی غیر حاضری پر احمد سعید ایس ایس ٹی انچارچ ہیڈ ماسٹر اور محمد امین کو فوری معطل کرتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے احکامات صادر فرمائے -گورنمنٹ پرائمری سکول 87-A/6-Rکے وزٹ کے دوران طالبعلموں سے صفائی کروانے،بدنظمی،انتہائی کم انرولمنٹ اور محمد شعیب PSTکی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے قدیر احمد PST/HMاور محمد شعیب کو معطل کرتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا -انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 88/6-R،59/G-Dبوائز اور گرلز سکولوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر،کم انرولمنٹ اور انتظامی بد نظمی پر سکول ہیڈز سے جواب طلب کر لیا -گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول اورگورنمنٹ گرلز کمیونٹی ماڈل سکول 1/10-L کے سکولوں کا دورہ کرتے ہوئے نادیہ اسلم ESEکو نرسری کلا س کے بچو ں کو دھوپ میں بٹھانے پر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے جبکہ ہیڈ ماسٹر ایس ایس ٹی امجد رسول کو فوری معطل کرنے کے احکامات دیئے،اسی طرح بد انتظامی پر انچارج سکول پی ایس ٹی سرفراز بیگم کو ہیڈ شپ سے ہٹا کرای ایس ای تنزیلہ انم کو انچارج سکول بنا دیا -پرنسپل گورنمنٹ ہایئر سکینڈری سکول ہڑپہ عبدالقیوم کو بھی ناقص صفائی اور کم انرولمنٹ پر جواب طلب کر لیا -گورنمنٹ ایلمنٹری سکول185/9-Lمیں صفائی کی ناقص صورتحال،کم انرولمنٹ اور انتظامی بد نظمی پر ایس ایس ٹی و ہیڈ ماسٹر سلیم اختر کو فوری معطل کرنے اور پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کے احکامات صادر فرمائے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں