191

پاکپتن: سینکڑوں افراد کا مبینہ بھتہ خوری کرنے پر نائب تحصیل دار کے خلاف ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ.

پاکپتن (مقبول حسین سے) سینکڑوں افراد کا مبینہ بھتہ خوری کرنے پر نائب تحصیل دار کے خلاف ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، شدید نعرہ بازی مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 55ایس پی چوک کے تاجران نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نائب تحصیل داررائے علی عمران دوکانوں سے بھتہ وصول کرتا ہے نہ دینے پر دوکانداروں کو غیر قانونی اور بلاوجہ بھاری جرمانے کرتا ہے مظاہرین کی قیادت میاں بابر حیات بھٹی نے کی مظاہرین نے بتایا کہ 55ایس پی چوک میں ایک دوکاندار سے5ہزار جرمانہ وصول کیا کب کہ سرکاری خزانہ میں صرف 5سو جرمانہ جمع کروایا گیاچند روز قبل بھی بھتہ نہ دینے پر نائب تحصیل داررائے علی عمران نے اپنے حواریوں کے ہمراہ تاجران کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکاری عہدے کا استعمال کرتے ہوئے جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا تاجران نے بتایا کہ نائب تحصیل دار عرصہ دراز سے بھٹت اور غیر ضروروی جرمانے کر رہا ہے تاجران نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر ساہیوال، ڈی سی پاکپتن سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا، بعد ازاں ڈی سی آفس میں کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں