218

ساہیوال: شہدائے پولیس ہمارا فخر ہمارا مان اور ماتھے کا جھومر ہیں۔ محمد علی ضیاءڈی پی او.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال کیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء کی ہدایت پر ضلع ہذا کے شہدائے پولیس کی فیملیز کو جملہ ایس ڈی پی اوز سرکلز اور SHOs کی جانب سے راشن تقسیم کیا گیا۔اس سلسلہ میں DPO ساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیا ء بذات خود بھی شہید ASI دلاور حسین کے گھر جا کر ان کی فیملی سے ملے اور ان کو پھولوں کا گل دستہ اور تحائف دئیے اور ان کی فیملی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں وقت گزارتے ہو ئے ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی تاریخ پولیس کے بہادر سپوتوں کی ہزاروں قربانیوں سے مزین ہے۔ ہمیں پنجاب پولیس اور بالخصوص ساہیوال پولیس کے بہادر شہدا پر فخر ہے۔ جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے فریضہ کی بجاآوری کے دوران اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ضلع پولیس ہر مقام پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کر تی رہتی ہے۔ شہداء کے لواحقین کی ویلفئیر کو مد نظر رکھتے ہو ئے ماہ رمضان میں ان کے لیے راشن کا انتظام کیا گیا جو کہ ان کی ضروریات پوری کر نے کے لیے نہیں بلکہ یہ احساس پیدا کر نے کے لیے ہے کہ ہم آپ کے سپوت کی عظیم قربانی کو نہیں بھولے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں