246

پاکپتن: نادرا نے فیملی رجسٹریشن کارڈ کا سلسلہ آسان بنا دیا ہے. رانا شہزاد بابر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی میڈیا کو بریفنگ.

پاکپتن(ڈاکٹر محمد امین سے) نادرا نے فیملی رجسٹریشن کارڈ کا سلسلہ آسان بنا دیا ہے، ازدواجی حیثیت تبدیل کرنے کیلئے نیا شناختی بنوانے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار نادرا آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا شہزاد بابر اور ایس ای نادرا سید نوید حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فیملی رجسٹریشن کی وصولی کے لئے درخواست گزار کو اپنی فیملی کی رجسٹریشن کارڈ کیلئے ارجنٹ کارڈ کے ساتھ اپلائی کرنا پڑتا تھا اور فیملی رجسٹریشن کارڈ کیلئے نیا شناختی کارڈ جاری کیا جاتا تھا اسی طرح غیر شادی شدہ افراد کو شادی کے بعد قومی شناختی کارڈ پر ازدواجی حیثیت تبدیل کروانے کیلئے نئے شناختی کارڈ کیلئے اپلائی کرنا پڑتا تھا نادرا پاکستان نے دونوں صورتوں میں نئے شناختی کارڈ کے اجراء کی شرط ختم کردی ہے فیملی رجسٹریشن کارڈ کیلئے اپنی فیملی کی شناختی کارڈ کاپیاں اور غیر شادی شدہ افراد شادی کے بعد ازداجی حیثیت تبدیل کروانے کیلئے اپنے نکاح نامہ کے ہمراہ نادرا آفس تشریف لائیں، صارفین دونوں صورتوں میں صرف ایک سو روپے کے فارم کی فیس ادا کرنی پڑے گی اور ان کے پرانے شناختی کارڈ کے ریکارڈ میں ہی تمام ڈیٹا درج کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں