238

پاکپتن: ضلع پاکپتن کی واحد یونین کونسل جو BHU ہسپتال سے محروم ہے. میاں محمد علی وٹو.

پاکپتن(محمد امجد جوئیہ سے) بیل گنج میں بنیادی مرکز صحت اور فلٹریشن پلانٹ کا نہ ہونا بہت بڑا مسئلہ ہے ان خیالات کا اظہار بیل گنج کے سابق کونسلرمعروف سیاسی سماجی شخصیت میاں محمد علی وٹو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ بیل گنج واحد ایسی یونین کونسل ہے جہاں بی ایچ یو ہسپتال کی سہولت موجود نہیں، اس یونین کونسل میں 22گاؤں اور کئی چھوٹی آ بادیاں ہیں، یہاں بنیادی مرکز صحت نہیں ہے، ہر یونین کونسل میں بی ایچ یو مرکز صحت قائم ہیں پر حکومت بیل گنج یونین کونسل کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے، ہمارا گاؤں صاف پانی جیسی سہولت سے محرو م ہے پانی خراب ہونے کی وجہ سے لوگوں میں ہیپاٹائٹس، معدہ کی انفیکشن جیسی موزی امراض پیدا ہو رہی ہیں ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں بیل گنج گاؤں میں بی ایچ یو بنایا جائے اور فلٹریشن پلانٹ دیا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں