207

ساہیوال: ٹریفک قوانین کی پاسداری باشعورقوموں کاشیوہ ہے. پیر ریاض احمد، ڈی ایس پی ٹریفک.

ساہیوال( )ڈی ایس پی ٹریفک پیرریاض احمد نے کہاہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری باشعورقوموں کاشیوہ ہے‘ بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ہم سب کواپنااپناکرداراداکرناچاہئے‘ ٹریفک قوانین کی آگاہی میں ٹرانسپورٹرحضرات بھی حصہ لیں تاکہ ٹریفک مسائل سے نجات مل سکے۔وہ یہاں میاں فلائنگ کوچ ریلوے روڈ پر منعقدہ روڈسیفٹی سیمینارسے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن عامرشہزادچیمہ،سی ای اومیاں شبیر احمدچٹھہ،انسپکٹرموٹروے سمیت دیگربھی موجودتھے۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک پولیس شاہراہ پرعوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے شب وروزکوشاں ہے اس کے ساتھ ساتھ پولیس ٹریفک قوانین سے عوام کوروشناس کرانے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائے ہوئے ہے تاکہ ٹریفک قوانین بارے ہرشہری کوعلم ہوسکے‘ دوران سفرہیلمٹ کے استعمال کویقینی بنائیں یہ ہماری سیفٹی کے لیے ضروری ہے‘ ڈرائیورزدوران سفرقوانین کی خلاف ورزی نہ کریں اورٹریفک قوانین پرعمل پیراہوکرحادثات کی روک تھام میں اپناکرداراداکریں‘اس موقع پر ٹریفک افسران نے ڈرائیوروں سمیت شرکاء کوٹریفک قوانین بارے تفصیلی آگاہ کیااورروڈسیفٹی پرمبنی پمفلٹ بھی تقسیم کیے‘ اس موقع پرسی ای اواڈامیاں شبیر احمد چٹھہ ودیگرنے ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین آگاہی مہم کوسراہااورشاہراہ پرعوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی اوراس بات کااعادہ کیاکہ تمام شرکاء ٹریفک قوانین پرسختی سے عمل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں