188

پشاور: پشاور میں بھی جعلی شادیاں کرانے والے چینی گینگ کی موجودگی کا انکشاف

پشاور(محمد طارق شاد سے) پشاور میں بھی جعلی شادیاں کرانے والے چینی گینگ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے. تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں کے بعد اب خیبر پختونخوا میں بھی جعلی شادیاں کرانے والے چینی گینگ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جعلی شادیاں کرانے والے چینی گینگ کاپشاور کی مسیحی برادری میں شادیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پشاور کے علاقہ تہکال کی رہائشی 19 سالہ مسیحی لڑکی مسکان کی شادی 27 فروری کو چینی باشندے سو بینجی سے ہوئی جس کے بعد پشاور کے علاقہ تہکال کی رہائشی 19 سالہ مسکان شوہر کے ساتھ اسلام آباد منتقل ہوگئی۔ مسکان کی والدہ فریدہ بی بی نے بریلینٹ کو بتایا کہ اسلام آباد منتقلی کے بعد سے بیٹی کے ساتھ رابطہ نہیں کروایا گیا، بہت پریشان ہوں کیونکہ معلوم نہیں ہے کہ میری بیٹی کس حال میں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں