205

ساہیوال: ڈی پی اور ڈپٹی کمشنر نے سستے رمضان بازاروں کا جائزہ لیا. منڈی میں بولی کے عمل کو مانیٹرکیا.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنرمحمدزمان وٹونے ڈی پی اوکیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے ہمراہ مختلف سستے رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔اس موقع پر وہ مختلف سٹالز پر گئے اور اشیاء خورد و نوش کے معیار اور نرخوں کا جائزہ لیا۔دونوں افسران نے حکومت پنجاب کی جانب سے19شیاء ضروریہ پر فراہم کردی سبسڈی کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ زراعت کی فیئر پرائس شاپ، آٹا اور چینی کے سٹالز کو خصوصی معائنہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی کہ گرمی کے موسم میں صارفین کوانتظار کی زحمت سے بچانے کے لئے خصوصی اقدامات کریں او رپیشگی طور پر اشیاء کی پیکنگ کر کے رکھیں تاکہ صارفین کو زیادہ دیر قطار میں نہ رکنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام رمضان بازار کے انچارجز آغاز اور اختتام کے وقت رجسٹرڈ اندراج پر تمام ریکارڈ کو مرتب کرکے اپنے دستخط کو یقینی بنائیں اور رمضان بازار کے اوقات کار میں ہر سٹالز پروقفے وقفے سے اشیاء کی قیمتوں اور معیار کو چیک کریں تاکہ خریداروں کو زائد قیمتوں یا ناقص اشیاء کی کسی بھی جگہ شکایت نہ ہو۔ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ خصوصی حکمت عملی کے تحت ماہ صیام کا سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت عبادتگاہوں، رمضان بازاروں، مارکیٹس اور شاپنگ سنٹرز پر پولیس کے جوان اور افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پولیس اور انتظامیہ اپنی مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں گے۔قبل ازیں ڈپٹی محمدزمان وٹواو رڈی پی اوکیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے سبزیوں اور پھلوں کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کے لئے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں فراہم کردہ سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کو چیک کیا اور بولی کے مراحل کا بغور جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں