201

ساہیوال: لیڈی ھیلتھ وزیٹر کی ہفتہ وار چھٹی فی الفور بحال کی جائے. عارف انور بلوچ کمشنر کا حکم.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ کی بنیادی مراکز صحت پر تعینات لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو در پیش مسائل پر فوری کارروائی،ای ڈی او ہیلتھ اور متعلقہ افسران دفتر طلب،لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کو ہفتہ وار چھٹی بحال کرنے کی ہدایت-تفصیلات کے مطابق کمشنر نے بنیادی مراکز صحت پر شام اور رات کو ڈیوٹی پر تعینات لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کی مشکلات کا فوری نوٹس لیا اور اپنے دفتر میں خصوصی اجلاس طلب کیا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر نقوی،آئی آر ایم این سی ایچ کے مانیٹرنگ آفیسر خالد رانجھااور ڈسٹرکٹ مینجر ہیلتھ سروسز کمیٹی بدر عالم خاں اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کے نمائندہ نے شرکت کی -کمشنر نے کہا کہ ماتحت عملے سے بہترین سروسز لینے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں سہولیات بھی فراہم کی جائیں جس کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں -انہوں نے فوری طور پر تمام لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کی ہفتہ وار چھٹی کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ مینجر کو ہدایت کی کہ انہیں شیڈول کے مطابق ہفتہ وار تعطیل اور معاہدے کے مطابق دوسری سہولیات بھی فراہم کی جائیں -انہوں نے بنیادی مراکز صحت کی عملے کی کو آرڈینیشن کو بھی بہتر بنانے کی ہدایت کی تا کہ مریضوں کو علاج معالجے میں مشکلات دور ہو سکیں -کمشنر عارف انور بلوچ نے پیرا میڈیکل سٹاف پر زور دیا کہ وہ زیادہ دلجمعی اور خلوص کے ساتھ مریضوں کی خدمت کریں –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں