209

اسلام آباد: عوام ہوجا تیار، ٹیکسوں سے بھرپور بجٹ آنے کو ہے تیار، بجلی، گیس، چینی، سگریٹ مہنگے، حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لیں.

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2019-20 کے وفاقی بجٹ میں چینی پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے، گیس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے، الیکٹرونکس، پرنٹ اور فوم انڈسٹری کی مصنوعات کی پرچون قیمت پر سیلز ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے چینی، گیس، سمیت و دیگر اشیا کے مہنگے ہونے کا امکان ہے، اسی طرح سگریٹ اور مشروبات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھنے سے مہنگے ہونے کا امکان ہے۔ صنعتوں اوربجلی کی پیداوار میں استعمال ہونیوالی ایل این جی کی درآمد پر3 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ ختم کرکے 5 فیصد کسٹمز ڈیوٹی عائد کرنے کا بھی اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے جس سے بجلی اور صنعتی اشیا مزید مہنگی ہوجائیں گی. جب کہ آئندہ بجٹ میں مراعات یافتہ لوگوں، اداروں، امدادی اشیاء اور برآمدی اشیاء میں استعمال ہونے والے خام مال اور پلانٹس و مشینری کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی و ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کی چھوٹ و رعایات برقرار رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے جس سے ملکی درآمدات پر 60 کروڑ ڈالر سالانہ کا دباو ہوگا۔ حتمی فیصلہ مشیر خزانہ کی منظوری کے بعدبجٹ میں کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں