203

ساہیوال: محکمہ سول ڈیفنس لوگوں کو حادثات سے بچائو اور ابتدائی طبی امداد کے حوالہ سے ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے. فریحہ جعفر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) محکمہ سول ڈیفنس لوگوں کو حادثات سے بچاؤ اور ابتدائی طبی امدادکے حوالے سے مختلف سکولوں اور کالجوں میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تا کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے- اس ضمن میں محکمہ نے گرلز کالج، سپیشل ایجوکیشن، پری فورسز سکول، ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر اور رضا کاران تنظیم شہری دفاع میں ٹریننگ دی گئی- یہ بات سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر نے ایک پریس ریلیز میں بتائی- انہوں نے بتایا کہ ماہ اپریل میں مختلف ادارہ جات کوفائر سیفٹی کے حوالے سے چیک کیا گیا اور انتظامات میں کمی کی صورت میں 51چالان مرتب کئے گئے اور81ہزار روپے جرمانے کے علاوہ اداروں کو نوٹسز جاری بھی کئے گئے- انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی ہدایت پر جوگی چوک، ریلوے روڈ، اڈا داد فتیانہ اور چیچہ وطنی شہر میں آئل ایجنسیز اور گیس شاپس کا معائنہ کیا گیا اور خلاف ورزی پر متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آرز درج کروائی گئیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں