347

پاکپتن: پریس کلب پاکپتن کے صدر وقار فرید جگنو کے مرحوم سسر فیاض خان آہوں وسسکیوں میں سپرد خاک ان کی رسم قل بھی ادا کردی گئی.

پاکپتن (حیدر شہزاد سے) پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو کے سسر فیاض خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی. نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی. مرحوم پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو کے سسر، اقبال خان پاسکو انسپکٹر، مختیار خان الیکٹریشن، خادم بلال خان پراپرٹی ڈیلر، ایاز ناصر خان ریونیو آفیسر، شہزاد خان، ندیم خان اور وسیم چمن خان کے بھائی. خرم فیاض خان کے والد کاشف اقبال خان نرسری والے، آصف بلال خان مارٹ والے، اسد بلال خان، فرنٹ ڈیسک والے کے چچا ضلع راجن پور کے رہائشی عمران جذباتی حضرت والا، تنویراحمد کے سسر تھے مرحوم فیاض خاں کے ختم قل بروزجمعرات سہ پہر 11بجے ان کی رہائش گاہ کے قریب محلہ چاہ دوہٹہ پاکپتن کی جامع مسجد جامعہ عربیہ فریدیہ میں ادا کی گئی ان کے ختم قل میں کثیر تعداد میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات صحافیوں ان کے رشتہ داروں اور شہریوں نے شرکت کی ان کے ایصال ثواب کے لیے کی جانے والی قرآن خوانی میں شرکت کی. شرکاء نے ان کی مغفرت وبلندی درجات کے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں کیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں