223

کراچی: 9 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کا عدالتی ریمانڈ، بچی نے ملزم کو شناخت کر لیا.

کراچی (محمد یوسف سے) 9 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کا عدالتی ریمانڈ، بچی نے ملزم کو شناخت کر لیا. تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی نے شب بارات میں 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم علی شہباز کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت کے سامنے متاثرہ بچی نے ملزم علی شہباز کو شناخت کر لیا، عدالت نے ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، تفتیشی افسر مسرور احمد نے بتایا کہ ملزم کے کپڑے اور سمپل ڈی این اے کیلیے بھیج دیے ہیں۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے شب بارات کی رات عوامی کالونی میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی، متاثرہ بچی شب بارات کی رات ملزم کے گھر حلوہ دینے کے لیے گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں