176

لاہور: گورنر ہاؤس پنجاب میں عشائیہ، ق لیگ نہ آئی، جہانگیر ترین غائب.

لاہور(اسد الیاس سے) گورنر ہاؤس پنجاب میں عشائیہ کی تقریب میں ق لیگ نہ آئی جب کہ جہانگیر ترین بھی غائب رہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری، صوبائی وزرا ء میاں محمودالرشید، صمصام بخاری و دیگر نے بھی شرکت کی۔ عشائیہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی سمیت مسلم لیگ (ق) کا کوئی رکن اسمبلی یا رہنما شریک نہ ہوا جب کہ تحریک انصاف کے اہم ترین راہنما جہانگیر ترین بھی غائب رہے، عشائیہ میں 185 میں سے125ارکان نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں