219

پاکپتن: انسانی جان سب سے افضل ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے. ڈاکٹر امتیاز رانا، دی ای او ھیلتھ.

پاکپتن(خرم شہزاد سے) انسانی جان سب سے افضل ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر امتیاز رانا، سی ای او ھیلتھ پاکپتن نے گزشتہ روز پاکپتن کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر خلیق انور، صدر کمیسٹ اینڈ ڈرگ ایسویشن پاکپتن عبدالرحیم عرشی، جوائنٹ سکریٹری محمد صابر سمیت پاکپتن کے تمام میڈیکل سٹور مالکان نے شرکت کی۔اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر خلیق انور نے کہا کہ تمام میڈیکل سٹور صاحبان اپنے ڈرگ سیل لائسنس کا حصول یقینی بنائیں اور اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل سٹور پر کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی بھی یقینی بنائی جائے Alternative Medicines/ Neutraceuticals میڈیسن بغیر فارم 6اور7کے نہ خریدی جائے۔ تمام میڈیکل سٹور ادویات کو ان کے مطلوبہ درجہ حرارت پر سٹور کریں۔ Narcotices/ Controlled Medicines مستند ڈاکٹر کی پرچی کے بغیر فروخت نہ کریں میڈیکل سٹورکی صفائی کا خاص خیال رکھاجائے ۔ نان رجسٹرڈ ادویات کی فروخت ممنوع ہے. میڈیکل سٹور میں ریفریجریٹر کا چالو حالت میں اور فریج والی ادویات کی موجودگی لازمی قرار دی گئ۔ میڈیکل سٹور میں پریکٹس ممنوع ہے. پوائزن اور Narcoticsادویات کو الگ سٹور میں رکھیں ۔ایکسپائر ادویات کو الگ خانے میں رکھیں. تمام ادویات مستند ڈسٹری بیوشن سے خرید کریں اور اس کے ڈرگ لائنس کی کاپی لازمی لیں۔ ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر خلیق انور نے مذید کہا کہ تمام ادویات کو سورج کی روشنی سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ ان ادویات کا وارنٹی ریکارڈ بھی ترتیب دیں اور اپنا کاروبار پنجاب ڈرگ سیل رول 2007اور ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت کریں اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. اس موقع پر پاکپتن کمیسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرحیم عرشی نے یہ یقین دہانی کروائی کہ ہم تمام لوگ ان تمام ہدایات پر عمل کریں گے. آخر میں سی ای او ڈاکٹر امتیاز رانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان سب سے افضل ہے اور اس کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے اور انہوں نے تمام میڈیکل سٹورا مالکان کا محکمہ صحت سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں