201

نوشہرو فیروز: پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس خاموش تماشائی، ٹیم نے مہم کا بائیکاٹ کردیا.

نوشہروفیروز(ملک مشتاق احمد سے) پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس خاموش تماشائی، ٹیم نے مہم کا بائیکاٹ کردیا. تفصیلات کے مطابق ابراہیم پٹھان کے گھر پولیو قطرے پلانے والی ٹیم گئی تو مکینوں نے ان کے ساتھ نارواسلوک,کیا اورگھر سے نکال دیا۔ بعد ازاں جب پولیو ٹیم شکایت درج کرانے تھانے پہنچی تو ملزمان نے پولیو ٹیم کے ڈرائیور پر حملہ کردیا۔ تھانے کے باہر پولیو ٹیم کے ڈرائیور پر حملہ کے دوران پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ پولیو ٹیم میں نورجہان, ثاقبہ عباسی, نازنین میمن اور ایازسولنگی شامل تھے۔ پولیو ٹیم نے حملہ کے بعد پولیو کے قطرے پلانے کا بائیکاٹ کردیا۔ پولیو ٹیم نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فی الفورگرفتار کرکے پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ بااثر ملزم کا تھانے کے باہر واقع کی کوریج کرنے والے نجی چینل کے کیمرہ مین پر بھی تشدد۔ ایس ایچ او حنیف مہر کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کررہے ہیں اسکے بعد گرفتاری کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں