251

ساہیوال: کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس میں سٹوڈنٹ ویک سپرنگ 2019ء کا آغاز ہوگیا.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، ساہیوال کیمپس میں سٹوڈنٹ ویک سپرنگ 2019ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ پر وقار تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو اور ایم پی اے محمد ارشد ملک جبکہ مہمانِ اعزاز ڈائریکٹر سی یو آئی، ساہیوال کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت اور صدر چیمبر آف کامرس راشد حمید تھے۔ تقریب میں ڈاکٹر شہزاد سلیم (ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیرز)،صفدر علی (کنونئیر میڈیاکمیٹی)، ڈاکٹر قدسیہ یوسفی (کنونئیر ڈرامیٹکس سوسائٹی)، بدر اقبال (کنونئیر لیٹریری سوسائٹی)، ڈاکٹر حافظ محمد ارشد (سپورٹس انچارج)، ڈاکٹر ماجد حسین (ایونٹ مینجمنٹ سوسائٹی کنوینئیر)، سہیل افضل قریشی (کنونئیر ایڈونچر کلب)، ڈاکٹر عاصم محمود (کنونئیر ہیلتھ سوسائٹی)، ڈاکٹر شاہد احمد راجپوت (کنونئیر ہارٹیکلچرل سوسائٹی)، ڈاکٹر شاہد قیصر (کنونئیر میوزک کلب)، ڈاکٹر محمد ابراہیم (کنونیئر سائنس کلب)، رانا قیصر (سپورٹس اسسٹنٹ)، میڈیا نمائندگان،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس،فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلامِ پاک سے ہوا۔ مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت اور محمد زمان وٹو نے سٹوڈنٹ ویک کی افتتاحی تقریب کا فیتہ کاٹنے کے بعد کبوتروں کو ہوا میں آزاد کیااور مشعل کو روشن کیا، کھلاڑیوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیااورفٹ بال،کرکٹ اور ہاکی کے میچوں کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران صوفی نغمے اور ڈرامہ پیش کیا گیا جبکہ فیکلٹی کے درمیان رسہ کشی اور نیزہ پھینکنے کے مقابلہ جات ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا کہ انہیں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد آ کر خوشی محسوس ہوئی ہے کہ انتظامیہ کلین گرین پاکستان کے عزم کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طلبا و طالبات کو ہم نصابی سرگرمیوں میں مصروف کر کے عملی زندگی میں درپیش مسائل پر قابو پانے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔ڈائریکٹر سی یو آئی، ساہیوال کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیااور طلباء و طالبات کو جوش و جذبہ کے ساتھ مختلف سر گرمیوں میں شریک ہونے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے کھیلوں میں حصہ لینا انتہائی ضروری ہے۔طلبا ء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سٹوڈنٹ ویک کے دوران محض کھیلوں کو فروغ نہیں دیا جائے گا بلکہ نوجوانوں کو دینی معلومات فراہم کرنے کے لیے خصوصی محفلِ معراج النبیﷺ کا اہتمام کیا گیا جس میں سکالرز حضوررﷺ کی شان بیان کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کامسیٹس ساہیوال کے طلباء و طالبات کو مختلف تعلیمی اداروں میں ہونے والے مقابلہ جات میں شرکت کیلئے یونیورسٹی کی طرف سے مکمل مدد فراہم کی جاتی ہے جن میں شرکت کر کے کامسیٹس ساہیوال کی ٹیموں نے نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں۔ گذشتہ ہفتہ، اتوار اور پیر سپورٹس گراؤنڈ میں مختلف مقابلہ جات جاری رہے جبکہ آئندہ دنوں میں رسّہ کشی، 100میٹر دوڑ،اساتذہ کی دوڑ،طالبات کی بوری دوڑ، کرکٹ،فٹ بال،ہاکی،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس،کبڈی اور ایتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے۔ علاوہ ازیں حسن قرأت،نعت خوانی، مشاعرہ،اردو، انگریزی،پنجابی تقاریب،ڈرامہ،کیلی گرافی،فیس پینٹنگ، فوٹو واک، موسیقی،خطاطی اور ڈرامے کے مقابلہ جات بھی ہوں گے۔ سپورٹس ویک کے اختتام پر مرکزی تقریب ہو گی جس میں پنجابی مشاعرہ اور صوفی نائٹ کے ساتھ ساتھ پو زیشنز حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں