214

ساہیوال: غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے. فریحہ جعفر، سول ڈیفنس آفیسر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) سول ڈیفنس آفیسر فریحہ جعفر نے کہا ہے کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے اور اس مکروہ دھندہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے -یہ بات انہوں نے ضلع ساہیوال کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کہی -انہوں نے تین غیر قانونی پٹرول پمپس کو سیل کرتے ہوئے ان کے مالکان کے خلاف پٹرولیم ایکٹ کے تحت تھانہ ہڑپہ میں ایف آئی آر درج کرانے کی بھی ہدایت کی –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں