246

پاکپتن: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا دورہ پاکپتن، دربار بابا فریدٌ پر حاضری دی.

پاکپتن (ترجمان پاکپتن پولیس) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا دورہ پاکپتن، دربار بابا فریدٌ پر حاضری دی. تفصیلات کے مطابق آج گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکپتن کا دورہ کیا، انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پاکپتن میں واٹر فلٹر یش پلانٹ کا افتتاح کیا اور حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر حاضری. گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکپتن پہنچے اور ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پاکپتن میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا- اس سے پہلے پولیس لائنز آمد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن عبادت نثار نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا استقبال کیا اور پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گورنر پنجاب کو سلامی دی- ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال بھی گورنر پنجاب کے ہمراہ تھے- گورنر پنجاب نے پولیس لائنز میں یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے اور دعا کی- گورنر پنجاب نے حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے مزار پر حاضری دی اور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے دعا کی- گورنر پنجاب کی آمد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن عبادت نثار نے سیکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات کئے تھے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں