206

پاکپتن: فری لیگل ایڈ کیمپ کا مقصد محروم طبقات کو انصاف کی فراہمی کیلئے معاونت فراہم کرنا ہے. خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ.

پاکپتن(ڈاکٹر امین سے) فری لیگل ایڈ کیمپ کا مقصد محروم طبقات کو انصاف کی فراہمی کیلئے معاونت فراہم کرنا ہے ان خیالات کا اظہار پودا لیگل ایڈ سنٹرکے لیگل ایڈوائزر خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ پروگرام کوارڈینٹر شاہنواز ضلعی کوارڈینٹر پودا لیگل ایڈ سنٹر منزہ بخاری ایڈووکیٹ نے پودا لیگل ایڈسنٹر اسلام آباد کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پولیس کے اشتراک سے ڈی پی او آفس کے بالمقابل علاقے کے محروم طبقات کو انصاف کی فراہمی کیلئے لگائے جانے والے دو روزہ فری لیگل ایڈ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا کیمپ کا افتتاح سابق ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود نے کیا تھا جبکہ بعد ازاں کیمپ انتظامیہ نے نئے تعینات ہونیوالے ڈی پی او عبادت نثار سے بھی ملاقات کی فری لیگل ایڈ کیمپ میں پاکپتن کی معروف ماہر قانون و سوشل ورکر منزہ بخاری ایڈووکیٹ نے دو سو سے زائد افراد سے استعفادہ حاصل کیا نئے ڈی پی او پاکپتن عبادت نثار نے کیمپ انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں