212

پاکپتن: ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کا دورہ ہیڈ کمہاری والا پاور پراجیکٹ.

پاکپتن(رانا صفدر سے) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے متوقع دورہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ہیڈ کمہاری والا پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر احمدکمال مان نے ہیڈ کمہاری والا پاور پر اجیکٹ کے تمام شعبہ جات کاتفصیلی معائنہ کیا کمہار ی والا ہائیڈ رو پاور پر اجیکٹ کی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان کو بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے پاور پر اجیکٹ کے ریسٹ ہاوس سمیت دیگر مقامات پر صفائی ستھرائی اوردیگر امور کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں ہدایات جاری کیں ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ ہیڈ کمہاری والا میں ہیلی پیڈ بنایا جائے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے سیکورٹی انتظامات بھی چیک کیے سیکورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر اور فول پر وف بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن علی عاطف، ایڈمن آفسیر فر زندخان لودھی سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجو د تھے بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنرپاکپتن علی عاطف نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے انچارج و عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں مختلف شعبہ جات میں درپیش آنے والے مسائل کو فوری حل کیا جائے تاکہ اراضی ریکارڈ سنٹر میں آنے والے تمام سائلین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں