218

پاکپتن: رمضان المبارک قریب آتے ہی ناجائز منافع خوروں نے کمر کس لی، انتظامیہ بے بس.

پاکپتن(ڈاکٹر محمد امین سے) رمضان المبارک قریب آتے ہی ناجائز منافع خوروں نے کمر کس لی ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ پرائس لسٹ بری طرح نظر انداز ناجائز منافع خور شہریوں سے من مانے ریٹ وصول کر نے لگے بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک قریب آتے ہی پاکپتن اور گرد ونواح میں ناجائز منافع خوروں نے کمر کس لی ہے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پرائس لسٹ پر سختی سے عمل درآمد نہیں کر وایا جارہا جسکے باعث شہر بھر میں ناجائز منافع خور شہریوں سے اشیاء خوردونوش کے من مانے ریٹ وصول کررہے ہیں گوشت دالیں سبزیاں انڈے اور پھلوں سمیت دیگر اشیاء کی زائد قیمتیں شہریوں سے وصول کی جارہی ہیں جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرناپڑرہاہے شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے اگر پرائس کنٹرول لسٹ جاری کی ہے تو اس پر عمل بھی کروائے ایسی لسٹ کو کوئی فائدہ نہیں جس پر عمل ہی نہ ہو۔انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں