206

پاکپتن: راو اسلام اشرفی کی سماجی خدمات کا اعتراف، پاکستان سوشل کی جانب سے شیلڈ سے نوازا گیا.

پاکپتن (حکیم خرم شہزاد سے) ہمدرد انجمن سیل گاؤں کے جنرل سیکرٹری اور دارلکفالت کے مہتمم راؤ اسلام اشرفی کو ان کی اعلیٰ خدمات پر شیلڈ سے نوازا گیا تفصیلات کے مطابق معروف سماجی شخصیت ہمدرد انجمن سیل گاؤں کے جنرل سیکرٹری اور دارلکفالت(یتیم خانہ )سیل گاؤں کے مہتمم راؤ اسلام شریفی کوپاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کی اعلیٰ خدمات پر شیلڈ سے نوازا گیا پی ایس اے کے مرکزی صدر سید عمار جعفری، جنرل سیکرٹری حکیم لف اللہ، پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدرریٹائرڈ میجر غلام رسول سی او ایجوکیشن ننکانہ صاحب جاوید اقبال بابر، سی او ایجوکیشن پاکپتن رانا شبیر احمد، سی او ہیلتھ ڈاکٹر امتیاز احمد رانا پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی نے اپنے دست مبارک سے راؤ اسلام شریفی کو شیلڈ دی اس موقع پرمعروف سماجی شخصیت ہمدرد انجمن سیل گاؤں کے جنرل سیکرٹری اور دارلکفالت(یتیم خانہ )سیل گاؤں کے مہتمم راؤ اسلام شریفی نے کہا کہ وہ سماجی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے ایوارڈ دینے پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں