215

فورٹ عباس: پولیس کی بڑی کاروائی، ٹاوروں سے بیٹریاں چوری کرنے والے گینگ کا سرغنہ پاکپتن سے گرفتار.

فورٹ عباس (خصوصی رپورٹ) پولیس کی بڑی کاروائی ٹاوروں سے بیٹریاں چوری کرنے والا گینگ گرفتار. بتایا گیا ہے کہ فورٹ عباس کے اے ایس آئی محمد اعجاز نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ٹاوروں سے بیٹریاں چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ پاکپتن سے گرفتار کر لیا. پولیس زرائع کے مطابق بیٹری چور وں کے سرغنہ خدا بخش ولد اللہ بخش کھرل کا تعلق پاکپتن کے نواحی علاقے 7کے بی سے ہے، جب کہ اس گینگ کا رکن اور گرفتار ملزم کا حقیقی بھائی فدا حسین ولد اللہ بخش ابھی مفرور ہے، سیکیورٹی سپروائزر محمد حسین نے صحافیوں کو بتایا کہ میں تھانہ فورٹ عباس کے اے ایس آئی اور پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور یہ امید رکھتا ہوں کی دیگر ملزمان بھی گرفتار ہوں گے اور چوری شدہ سامان بھی برآمد ہوگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں