216

محراب پور: پولیس ویلفیئر اور محکمہ صحت کے تعاون سے تھانہ محراب پور میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ.

محراب پور(محمد علی ملک سے) پولیس ویلفیئراور محکمہ صحت کے مشترکہ تعاون سے پولیس اسٹیشن محراب پور میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا. کیمپ میں مریضوں کو فری چیک اپ، ادویات سمیت ٹیسٹ بھی فری کئے گئے. کیمپ سے پولیس اہلکار اور انکی فیملی سمیت شہری بھی مستفید ہوئے. کیمپ میں ایم ایس رورل ہیلتھ سینٹر ڈاکٹر شفیع طور، داکٹر فتح میمن، ڈاکٹر غلام مصطفی کوندھر، ڈاکٹر زرینہ نوناری، ڈاکٹر تحسین میمن نے 200سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا. اس موقع پر ڈی ایس پی شریف عباسی، ایس ایچ او راحم حسین واسوانو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ سید کلیم امام اور ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن (ر) طارق ولایت کے احکامات کی روشنی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کیمپ لگانے سے بہت فائدہ ملا کیونکہ فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے سے پولیس اہلکاروں اور انکی فیملی سمیت شہریوں کو بھی ریلیف ملا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں