473

پاکپتن: مفتی شیر محمد نقشبندی کے عرس کی تقریبات ختم، مختلف کورسز مکمل کرنے والے طلباء کی درستار بندی اوراسناد تقسیم کی گئیں.

پاکپتن(عبدالمجید شامی سے)خانقاہ اسدیہ میں سر زمین پاکپتن کی علمی و روحانی شخصیت علامہ مفتی شیر محمد نقشبندی مجددی کے سالانہ عرس کی تقریب میں اندرون و بیرون ملک سے عقیدتمندوں نے شرکت کی۔ خانقاہ میں قائم دینی مدرسہ سے عالم دین کورس، قرات اور حفظ القرآن کی تکمیل کرنے والے طلباء کی دستار بندی کی گئی پورے ملک سے آئے مقررین نے اسلام دین امن اور اسلام میں روحانی حیات کے تصور پر روشنی ڈالی پہلی نشست میں بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا گیا جبکہ دوسری نشست میں قراء و علماء نے تلاوت، نعت و خطابات سے مخاطبین و سامعین کے قلوب و اذہان کو اسلام کی حقیقی فکر سے تازگی بخشی آخر میں پوری امت بالخصوص اہل پاکستان کی خوشحالی ملت و ملت کے بقاء و استحکام کے لیے دعائے خیر کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں