209

پاکپتن: پاکپتن ہومیو پیتھک اینڈ پیرا میڈیکل کالج نے انتہائی کم عرصہ میں اپنا مقام پیدا کیا. سید عمار جعفری.

پاکپتن (حکیم خرم شہزاد سے) پاکپتن ہومیو پیتھک اینڈ پیرا میڈیکل کالج نے انتہائی کم عرصہ میں اپنا مقام پیدا کیا اور گہرے اثرات چھوڑے ان خیالات کا اظہارپاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سید عمار جعفری نے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان سوشل ورکرز کانفرنس میں پاکپتن ہومیو پیتھک اینڈ پیرا میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض محمود جوئیہ کو اعلیٰ خدمات پر شیلڈ پیش کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرپاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حکیم لطف اللہ، پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدرریٹائرڈ میجر غلام رسول سی او ایجوکیشن ننکانہ صاحب جاوید اقبال بابر، سی او ایجوکیشن پاکپتن رانا شبیر احمد، سی او ہیلتھ ڈاکٹر امتیاز احمد رانا پریس کلب پاکپتن کے صدر وقارفرید جگنو، انجمن فلاح مریضاں کے صدر ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی بھی موجود تھے قبل ازیں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سید عمار جعفری نے اپنے دست مبارک سے پاکپتن ہومیو پیتھک اینڈ پیرا میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض محمود جوئیہ کو شیلڈ دی اس موقع پر پاکپتن ہومیو پیتھک اینڈ پیرا میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض محمود جو نے کہا کہ وہ سماجی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے ایوارڈ دینے پر پاکستان سوشل ایسوسی ایشن شکریہ ادا کیا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں