204

پاکپتن: حبیب بنک نے امریکہ نیشنلٹی ہولڈر شخص کے ڈالر دبالئے.

پاکپتن ( بیورورپورٹ)حبیب بنک نے امریکہ نیشنلٹی ہولڈر شخص کے ڈالر دبا لئے متاثرہ شخص کا اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محلہ عید گاہ پاکپتن کے رہائشی امریکن نیشنلٹی ہولڈر محمد شریف شاد خاں نے یہاں پریس کلب پاکپتن میں میڈیا کو بتایا کہ اس نے حبیب بنک فریڈ ٹاؤن ساہیوال میں پاکستان کی خوشحالی کے لئے24مارچ 2013کو ڈالر اکاؤنٹ کھلوایا جب میں 11سال بعد واپس آیا تو بتایا گیا کہ نومبر 2016کو اکاؤنٹ بند ہو گیا ہے میں نے بحالی کے لئے دستاویزات سمیت درخواست دی مگر مجھے ہمیشہ ٹرخا دیا گیا اور بنک منیجر نے فرید ٹاؤن ساہیوال میں نیا کاؤنٹ کھولنے کو کہا ، میں نے نیا اکاؤنٹ کھولوایا بعد زاں مجھے فزیکل 27فروری کو سٹیٹ بنک لاہور بھیجا گیا جہاں بتایا گیا کہ سٹیٹ بنک کا کوئی کردار نہیں، 25مارچ کو سٹیٹ بنک فیصل آباد بھیجا گیا ، اب مجھے پتا چلا کہ حبیب بنک کے ملازمین نے رقم خورد برد کرنے کے لئے میرا شناختی کارڈ جان بوجھ کر غلط درج کیا انہوں نے کہا کہ میں 13اپریل کو امریکہ جانا ہے اورحبیب بنک کا کوئی ملازم آ فیسرمیری رہنمائی نہیں کر رہا مجھے مسلسل زلیل رسوا کیا جا رہا ہے ، حبیب بنک کا سٹاف میرے ڈالر خربرد کرنا چاہتے ہیں وزیر اعظم پاکستان ، وزیر خارجہ، سٹیٹ بنک آ ف پاکستان صدر حبیب بنک و دیگر متعلقہ حکام میری داد رسی کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں